پرویز خٹک خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں سے ہو کر آئے ہیں، حافط حمد اللہ


جمعیت علمائےاسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پاکستان اور خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں سے ہو کر آئے ہیں ۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ پاور پولیٹکس ود عادل عباسی’ میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی پرویز خٹک نے بنائی ہے، پرویز خٹک کا سیاسی بیک گرائونڈ یہ ہے کہ وہ  پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی تمام سیاسی پارٹیوں سے ہو کر ان کا لاسٹ اسٹیشن پاکستان تحریک انصاف تھی،آج انہوں نے پی ٹی آئی میں جنم لیا اور پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کی تشکیل دی ہے۔

پرویز خٹک سےپی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی پارٹی میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے دس سال خیبر پختونخواہ میں حکومت کی، اس پارٹی کا  کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور اس کے ساتھیوں کی دس سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،عوام انہیں مسترد کر دیں گے،اس پارٹی کو آپ لوٹا کریسی کہہ سکتے ہیں ۔

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت سے کہہ رہے کہ جب وفاق میں ، پنجاب میں ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ان کی حکومت تھی، اس وقت بھی ہم کہتے تھے یہ پارٹی نہیں ہے۔

پرویز خٹک کی نئی پارٹی پہلے ہی دن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس پارٹی میں سب اڑنے والے پرندے جمع ہو گئے ہیں جو وقت کیساتھ اڑ جائیں گے، کوئی ہسپتال میں داخل ہو گا کوئی مفرور ہو جائے گا کچھ جیلوں میں جائیں گے اور کچھ سیاسی لوٹے بن کر گھونسلے ڈھونڈ لیں گے ۔


متعلقہ خبریں