پاکستانی طالبہ نے حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والا منفرد چشمہ تیار کرلیا


پاکستان کی ہونہار طالبہ بسمہ سولنگی نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کرے گا۔

یہ کارنامہ تیرہ سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا،ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مدعو کیا گیا۔

اکاؤنٹنگ: پاکستانی طالبہ دنیا میں اول نمبر، قوم کا سر فخر سے بلند

رپورٹس کے مطابق ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوئیں۔تیرہ سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ سولنگی کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں