پچھلی حکومت کو تو سندھ نظر ہی نہیں آتا تھا پھر بھی سندھ کو سٹیبل کیا، مرادعلی شاہ

Murad Ali Shah

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پچھلی حکومت کو تو سندھ نظر ہی نہیں آتا تھا پھر بھی سندھ کو سٹیبل کیا، سندھ بھر میں اب حالت بہت بہتر ہے۔  

ہم نیوز کے پروام” پاکستان ٹونائٹ’ میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک رکن اسمبلی نے سندھ کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے تھے، سندھ ہاوس میں رکن قومی اسمبلی نے جگہ مانگی تو ہم نے دی،انہیں لگ رہا تھا کہ کوئی اور جگہ ان کیلئے محفوظ نہیں ہے، ہم نے سندھ ہاوس میں کچھ پی ٹی آئی کے مہمانوں کو ٹھہرایا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، ہم انتخابات جیتیں گے اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے، سندھ میں کام کیا ہے  پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

امریکی خاتون کا رشتہ ڈھونڈ کر لانے والے کو ہزاروں ڈالرز انعام میں دینے کا اعلان

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت چاہتے ہیں، ہم لوگوں میں پیپلز پارٹی کی سپورٹ دیکھ رہے ہیں۔

انکا کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا تاریخ میں پیپلز پارٹی کا بڑا ساتھ رہا ہے، خیبرپختونخوا میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے دورے کیے اور لوگوں کو ساتھ ملایا، ہم چاہ رہے ہیں خیبرپختونخوا میں بھی ہماری اکثریت بنے۔

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

خیبر پختونخوا میں 2008میں اے این پی کے ساتھ مخلوط حکومت میں تھے،خیبرپختونخوا کی عوام میں پیپلز پارٹی مقبولیت میں ہے۔


متعلقہ خبریں