قرضوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، فواد چودھری 


سابق رکن قومی اسمبلی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ قرضوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، بڑی انتظامی اور معاشی اصلاحات لازم ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو اس پر اتفاق کرنا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ میں اہم ترین اتفاق رائے کیا ہے، کمیٹی میں دونوں جماعتوں نے پاکستان میں ڈویژن کو صوبوں کا درجہ دینے کی حمایت کی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے لیے اس سے اہم انتظامی اصلاح کوئی نہیں۔ اگر آپ نے صوبے رکھنے ہیں تو ڈویژن کو سب سٹیٹ بنا دیں اور صوبائی اسمبلیاں ڈویژن پر لے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ فار مولاوفاق کے لیے ناقابل عمل ہے اور اٹھارویں ترمیم میں ترامیم لازمی ہیں۔


متعلقہ خبریں