پابندی کے مثبت اثرات ،خام مال کی درآمدات میں 31.6 فیصد کمی

وزارت کامرس کا برآمدکنندگان اور سپلائرز کیلئے اہم فیصلہ

درآمدات پر پابندی لگانے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، 2023 کے دوران خام مال کی درآمدات میں 31.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2022-23 میں خام مال وانٹرمیڈیٹس کی درآمدات 18 ارب ڈالر رہیں جو 2021-22 میں 26 ارب33 کروڑ ڈالرتھیں، توانائی مصنوعات کی درآمدات  28.8 فیصد کم ہوئیں، 2023 میں انرجی پراڈکٹس کی درآمدات 18 ارب 52 کروڑ 60 لاکھ  ڈالررہیں۔

درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

وزارت تجارت کے ذراائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ مالی سال کیپٹل گڈز کی درآمدات 41 فیصد کمی کیساتھ  5 ارب 81 کروڑ ڈالراور کنزیومر گڈز کی درآمدات 34.6 فیصد کمی کیساتھ 3 ارب 15 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کوویڈ ویکسین کی درآمدات صفر رہیں جبکہ 2021-22 میں کوویڈ ویکسین کی درآمدات 2 ارب60 کروڑ ڈالر تھیں۔


متعلقہ خبریں