بھارت میں ٹماٹر قیمتی تحفہ بن گئے


نئی دہلی: بھارت میں ٹماٹر قیمتی تحفہ بن گئے۔ خاتون کو سالگرہ کے موقع پر رشتے داروں کی جانب سے ٹماٹروں کے تحائف دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں خاتون کو رشتے داروں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر 4 کلو سے زیادہ ٹماٹروں کے تحائف دیئے گئے۔

مہاراشٹرا کی خاتون سونل بورسے نے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد گھر پر کیا جس میں اہلخانہ اور قریبی رشتے داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بھارت میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہری شدید پریشان ہیں جہاں ٹماٹروں کی قیمت پیٹرول کی قیمت سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا ڈوڈل گول گپے کے نام

خاتون سونل نے رشتے داروں کی جانب سے ٹماٹروں کے تحائف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹماٹروں کے تحائف ملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیں۔


متعلقہ خبریں