بلوم برگ نے پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی


امریکی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کے بحرانوں سے نکلنے کی نوید سنا دی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان 3 ارب ڈالربیل آؤٹ منظوری کےپہلےمراحل عبور کرچکا ہے اور پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کوبحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے پیکج کی منظوری 9 ماہ کےلئے دی جا رہی ہے، اس منظوری کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا اور پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی۔

امریکی جریدے نے کہا کہ اولین منظوری سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا، پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، فچ ریٹنگ بڑھنےسےبانڈکی لانچ میں آسانی پیداہوگی۔

مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے تصدیق کی سعودی عرب سے 2ارب ڈالر ترسیلات مل چکی ہیں، وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے خصوصی درخواست کی تھی، یہ بیل آؤٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکےایجنڈے پر نہیں تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں