دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 سے زائد دیہات میں داخل ہو چکا ، محسن نقوی


دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹیم کے ساتھ  ضلع جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ،انخلا کیلئے مساجد میں اعلانات

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے ریلیف او ربحالی کیلئے انتظامی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جھنگ کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے،ڈی سی جھنگ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

متاثرہ علاقوں میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

کمشنر فیصل آباد کو صورتحال کے نارمل ہونے تک ضلع جھنگ میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

تمام اضلاع میں سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو آپریشنز کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں