نواز شریف کی ہدایات پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی ہدایت پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سعودی عرب میں نواز شریف کی زیر قیادت پارٹی بیانیے پر مشاورت کی گئی، پارٹی ذرائع کے مطابق بیانیے میں ن لیگ کے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کی مبینہ سازش کا بھی بیانیہ بنایا جائے گا،مہنگائی میں پی ٹی آئی حکومت کے کردار اور اہم وجوہات کو سامنے لائے جائے گا۔

پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، نواز شریف

انتخابی جلسوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی مبینہ کرپشن کو ہدف تنقید بنایا جائے گا، انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے قائدین کے نام بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں