ہم ملک سے اپنی وفاداری ثابت کریں گے، مولانا فضل الرحمان

Molana-Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جس راستے پر جا رہے ہیں ثابت کریں گے کہ ملک کے ہم وفادار ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زبان بولی۔ جس نے گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کی وہ پلانٹڈ تھا اور اس ملک کے خاتمے کے لیے اس کو ایجنڈا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سامنے امریکہ کے لیے برا بھلا اور کاغذ پر دستخط کرو تو امریکہ زندہ باد۔ ہم جس راستے پر جا رہے ہیں ہم ثابت کریں گے ملک کے وفادار ہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بونیر کے طالبعلم کا دل جیت لیا، وزیراعظم کی کرسی پہ بٹھا دیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور ہم خود اس کی حفاظت کے لیے کافی ہیں۔ ہم نے آگے بڑھنا ہے اور اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم حوصلہ کرے کیونکہ ہم انہیں تنہا ہونے نہیں دیں گے۔ دنیا کو بھی ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری آزادی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نائن الیون کے بعد تسلسل کے ساتھ ہماری پالیسیاں چل رہی ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ بہتر حج انتظامات پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور حاجیوں کو سفر میں مشکلات پیش آتی ہیں جو برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ وزیر اعظم کو حج کے دوران شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم ہمیں حج انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں