ذکا اشرف کی جے شاہ سے ڈربن میں اہم ملاقات


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر زور دیا گیا۔

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف نے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو پاکستان میں ایشیا کپ دیکھنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے جبکہ جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں  ورلڈ کپ کے مییچ دیکھنے کی پیشکش کی جس کو چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے بھی قبول کر لیا ہے۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے جے شاہ سے کہا ہے کہ آپ ہماری مہمان نوازی پسند کریں گے کیونکہ پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی بہت قدر کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو معاشی خوشخبری سنا دی

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ میں دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔


متعلقہ خبریں