اسلام آباد، مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

اسلام آباد، مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

اسلام آباد، فائرنگ، پولیس کانسٹیبل عنصر محمود شہید

واقعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں کرکٹ کھیلنے والے 15 سالہ لڑکے عبدالرحمان کی گیند مین ہول کے ڈھکن کے سوراخ سے اندر چلی گئی جسے نکالنے کے لیے وہ  ٹوٹے ہوئے ڈھکن کو ہٹا کر گٹر کے اندر اتر گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق عبدالرحمان کے والد ارشد کو جیسے ہی بیٹے کے متعلق علم ہوا تو وہ اس کو بچانے کے لیے خود مین ہول میں اترگئے لیکن نہ خود اوپر آسکے اور نہ ہی بیٹا باہر نکل سکا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی

اہل محلہ نے یہ صورتحال دیکھ کر امدادی ٹیموں کو بلایا جنہوں نے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد انتہائی گہرائی سے تشویشناک حالت میں باپ بیٹے کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جان کی بازیاں ہار گئے۔

اہل محلہ کے مطابق امدادی ٹیموں کے پہنچنے میں کافی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے گٹر میں موجود دونوں کی حالت تشویشناک ہو گئی جو ان کے انتقال کا بنیادی سبب بنی۔

حنیف عباسی کا پمز اسپتال اسلام آباد کو 6 ایئر کنڈیشنرز کا عطیہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کی اموات کا بنیادی سبب دم گھٹنہ قرار دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔


متعلقہ خبریں