پی ٹی آئی کے 90 فیصد لوگ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے ، مزمل سہروردی کا دعوی

pti

سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 90 فیصد لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ پاکستان ٹونائٹ’ میں گفتگو کے دوران مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ راجہ ریاض ہی نہیں بلکہ 90 فیصد  پارٹی کے ایسے لوگ ہیں جو پی ٹی آئی ٹکٹ کی بجائے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہونے چاہیے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں ، کیا اسد عمر پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ یا پتہ نہیں شاہ محمود قریشی نے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا بھی ہے یا نہیں۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں