فیس بک میں خاموش تبدیلی، چیٹ کیلئے میسنجر ایپ انسٹال کرنیکی ضرورت نہیں

فائل فوٹو


واشنگٹن: فیس بک نے انتہائی خاموشی سے ایپ میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کی وجہ سے اب صارفین کو چیٹ کے لیے اسمارٹ فون میں میسنجر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کم از کم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسا کر دیا گیا ہے۔

کینیڈین حکومت کا فیس بک کو اشتہارات روکنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ادارے کے تحت فیس بک کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان 2023 کے آغاز میں کیا گیا تھا لیکن اب خاموشی سے اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فیس بک صارفین کیلئے متعارف کرئی جانے والی تبدیلی کے مطابق اگر فون میں فیس بک میسنجر ایپ انسٹال نہیں ہے تو بھی فیس بک فرینڈز سے چیٹ کے لیے اس کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسی طرح کا انٹر فیس بک ایپ کے اندر ہی اوپن ہو جائے گا البتہ اس یوزر انٹرفیس میں میسنجر کو انسٹال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا تاکہ اضافی فیچرز تک رسائی حاصل ہو سکے۔

فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کیلئے آمدنی کا حصول آسان بنانیکا اعلان

واضح رہے کہ تقریباً 9 سال قبل فیس بک موبائل ایپ سے چیٹ کا آپشن ختم کرکے اس مقصد کے لیے میسنجر کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کا بظاہر مقصد ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنا دکھائی دے رہا ہے۔

میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کر دی

یاد رہے کہ ٹک ٹاک میں صارفین ویڈیوز کو اپنے دوستوں کے ساتھ ڈائریکٹ میسج کے ذریعے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں