سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی جانب سے زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ زلفی بخاری کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی نامزد ہیں، اس حوالے سے زلفی بخاری کی طرف سے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا گیا تھا۔ تحریری جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتا۔

سیاستدانوں کو سیاست سے ریٹائرڈ کرنے کا غیر انسانی طریقہ دنیا دیکھ رہی، زلفی بخاری

نیب کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔

نیب کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ذاتی فائدے کیلئے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی میں بطور پبلک آفیسر ہولڈر اختیارات کے ناجائز استعمال کیے تھے۔


متعلقہ خبریں