صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلے، نجی اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلے، نجی اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب، صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کا مفت علاج بند

نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنے والے اسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق نجی اسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔

صوبائی نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود پرائیویٹ اسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا۔

پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دنوں صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کے علاج پر پابندی عائد کردی تھی اور واضح کیا تھا کہ اب مریضوں کو علاج کا 30 فیصد از خود دینا ہو گا۔


متعلقہ خبریں