ایل ڈی اے کے 3 سینئر افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار


ایل ڈی اے کے 3 سینئر افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق افسران نے ایک پارٹی سے غیر قانونی طور پر کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے رشوت لی۔

بی آر ٹی پشاور میں کرپشن کا کیس دوبارہ کھولنےکا فیصلہ

اینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں ۔

فوادچودھری ،اسلم اقبال، فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تینوں ملزمان کا تعلق ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ 2سے ہے،ملزمان نے 30 لاکھ روپے رشوت لے کر پلان منظور کیا۔

ملزمان نے قومی خزانے کو تقریباً 8کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں