کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھنے والی نجی پارٹیاں حکومت سے رابطہ کریں، امتیاز شیخ

کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھنے والی نجی پارٹیاں حکومت سے رابطہ کریں، امتیاز شیخ

کراچی: سندھ کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایسی نجی کمپنیاں جو کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ حکومت سے رابطہ کریں۔

کراچی میں بجلی فراہمی کا لائسنس ایک سے زائد کمپنیوں کو دیا جائے، ایم کیو ایم

انہوں ںے جاری لوڈ شیڈنگ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے، 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے استفسار کیا ہے کہ مسلسل ادائیگی کرنے والے صارفین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟

امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہونے پر من مانیاں کررہا ہے جو ناقابل برداشت ہیں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات برداشت کی تمام حدیں عبور کرچکی ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سمیت دیگر اراکین پر مشتمل ایک وفد نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے کا لائسنس ایک سے زائد کمپنیوں کو جاری کیا جائے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر سے کراچی میں زائد بلنگ اور بل ادا نہ کرنے والوں کے بل ان صارفین سے وصول کیے جانے کی شکایت کی تھی جو پہلے ہی بلوں کی ادائیگی بروقت کر رہے ہیں۔

کراچی، گیسٹرو پھیل گیا، ایک جاں بحق، 4 ہزار 200 مریضوں کا اسپتالوں سے رجوع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایم کیو ایم کے وفد کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے اسے مثبت پیشرفت کی یقنی دہانی بھی کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں