جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا


جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،ان سے حلف چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی، جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر فوری تقرریاں ہونی چاہئیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سولہ ہو گئی ہے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں