عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر میں اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے، پولیس حکام


پولیس حکام نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی سے قبل لکھی گئی تحریر کا اہم نوٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے ۔

جہانگیر ترین کے بھائی نے خودکشی کر لی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مارلی۔

جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

عالمگیر ترین کے قریبی دوستوں کا اس حوالے سے کہناہے کہ انہیں ان کی بیماری کاعلم نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے واقعہ کا افسوس ہے، محسن نقوی

ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی عمر 63 سال تھی اور ان کی منگنی ہوئی تھی اور دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔


متعلقہ خبریں