اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ

قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا، اس حکم نامے کے مطابق اب چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔

سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب 55 کروڑ 50لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز

سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی، اس سے قبل 2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں