توانائی ضروریات ،جھل مگسی گیس منصوبے پر دوبارہ کام شروع

خام تیل

فائل فوٹو


 او جی ڈی سی ایل  نے ملکی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے تناظر میں جھل مگسی گیس منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

جدید ترین گیس پراسسنگ پلانٹ جو یومیہ 13.7 ایم ایم ایس سی ایف گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کے دوبارہ کام  شروع کرنے  سے  بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو کچھ حد تک پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اس پلانٹ کی تنصیب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے اس علاقے میں تیل اور گیس کے مزید  ذخائر دریافت کرنا اور پیداوار کے عزم کی عکاس ہے۔

حیدر آباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

تیل اور گیس کی دریافت کے علاوہ  او جی ڈی سی ایل علاقے میں فلاحی کاموں  پربھی توجہ دے رہا ہے،کمپنی  نے جھل مگسی میں ڈ ی ایچ کیو ہسپتال کو ایمبولنس فراہم کی ہے، علاوہ ازیں کمپنی نے پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹ بھی نصب کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں