نواز شریف موجودہ چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے واپسی کا رسک نہیں لیں گے، سینئر تجزیہ کار


سینئر تجزیہ کار رضا رومی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے آخر میں ہی ہو گی۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں انکاکہنا تھاکہ جو قانون نیشنل اسمبلی سے پاس کروایاگیا ہے۔

اب یہ معاملہ بھی ہر سیاسی معاملے کی طرح سپریم کورٹ جائے گا، وہاں پر دیکھنا یہ پڑے گاکہ سپریم کورٹ اس پر کیا کہتی ہے کیا وہ اس قانون کو قبول کر لے گی یا پھر وہ یہ کہہ سکتی ہے کہ آپ کو نئی آئینی ترمیم لانا پڑے گی۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ موجود چیف جسٹس صاحب اس پر معاملے کو سنے ہی نا، کیونکہ گرمیوں کی چھٹیاں اور دیگر کیسز بھی التوا میں پڑے ہیں، اس معاملے کو نئے چیف جسٹس قاضٰی عیسی فائز صاحب اس معاملے کو ٹیک اپ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسے ہوا تو پھر یہ صورتحال اکتوبر میں ہی جاتی نظر آرہی ہے اور اس طرح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی ہوئی تو ستمبر کے آخر میں ہی ہو گئی کیونکہ نواز شریف موجود چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے کسی قسم کا رسک نہیں لیں گے۔ مزید انہوں نےکیا کہا؟ پروگرام میں ملاحظہ کریں ۔


متعلقہ خبریں