مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو تک جا پہنچی


عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرغی کے گوشت  کی قیمت 900 روپے فی کلو تک پہنچ  گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا ہڈی کے بغیر گوشت 1400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے ۔

عیدالاضحیٰ سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 850 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔لاہور میں چکن 800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

دوسری جانب پولٹری فیڈ کی قلت چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دی گئی ہے ۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی

صدر پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 35 سال بعد عیدالاضحیٰ پر چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

پولٹری فیڈ کم ہونے کی وجہ سے مرغی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ۔برائلر کی سپلائی صرف 40 فیصد رہی ۔

ہم نے 6 ماہ پہلے ہی خوراک کی قلت سے خبردار کردیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں