مودی کی دعوت پر شہباز شریف ویڈیو لنک پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

pm shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ پاکستان ایس سی او کو علاقائی سلامتی و خوشحالی کیلئے فورم سمجھتا ہے۔ اجلاس میں شریک رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے۔

مودی سے انسانی حقوق پر سوال کیوں پوچھا؟ صحافی صابرینہ صدیقی کو ہراسیت کا سامنا

دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ بھی 4 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور تقریر کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر گووا میں ہونے والے  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔ یہ گزشتہ 12 برس میں اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔


متعلقہ خبریں