کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

کراچی: کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

جہلم: ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ سمیت 4 افراد جاں بحق

علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے پانچ سال کے بچے کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے، بچے کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کا انتقال ہو گیا

علاقہ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے لیکن فی الوقت حتمی طور پر کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق اس حوالے سے تفتیش و تحقیق جاری ہے۔


متعلقہ خبریں