نااہلی کی مدت 5 سال تک محدود، اسحاق ڈار کی نواز شریف کو مبارکباد


قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کے بِل کی منظوری کے ساتھ ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کردی۔

خبر رساں ادارے ‘دی نیوز’ کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بِل کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار نے نواز شریف کو فون کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی طرف سے قائد مسلم لیگ ن کو ترقی پر مبارکباد دی گئی۔

نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی سے بل منظور

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا تاریخی بِل آج بروز پیر باقاعدہ کتاب کا حصہ بن جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔ بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

آئین میں جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہ ہونے پر نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، سینٹ میں بل منظور

الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کا بِل سینیٹ نے بھی کچھ روز قبل ہی منظور کیا تھا۔ بِل کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی بھی کر سکے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کیلئے اہلیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں