ماں نے بیٹے کو چھت سے گرنے سے بچاتے ہوئے خود جان دے دی۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ واقعہ لبنان میں عکار کے علاقے ببنین میں اس وقت پیش آیا جب لبنیٰ مصری کی اپنے گھر کی چھت سے گرنے سے موت ہوگئی۔
المیہ اس وقت شروع ہوا جب لبنیٰ نے اپنے بچے کی جان کو اپنی جان پر ترجیح دے دی۔
بھکارن خزانے کی مالک نکلی ، موت کے بعداہم انکشافات
لبنیٰ نے اپنی جان دے کر بیٹے کو چھت کے کنارے سے گرنے سے بچا لیا اور مامتا کے معنی کو مجسم شکل میں لوگوں کو سامنے پیش کردیا۔
لبنیٰ نے بیٹے کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی موت کو ترجیح دے دی۔
سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس ماں کی موت پر درد بھرے الفاظ میں اظہار افسوس کیا۔
واضح رہے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا یہاں انتہائی غربت ہے اور سرکاری خدمات اور سہولیات بھی محدود ہیں۔