نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی سے بل منظور


قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا، بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کیلئے پیش کیا۔

سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا۔ حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظور کر لیا گیا۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا

خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ 2023 سینیٹ نے کچھ روز قبل ہی منظور کیا تھا۔ بِل کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی بھی کر سکے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بل کی منظوری سے سابق وزیرِاعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور جہانگیر ترین کیلئے اہلیت کی راہ ہموار ہوگئی۔


متعلقہ خبریں