چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، آصف زرداری

Asif Zardari

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

لاہور میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ کرکٹر کو بھی کہا تھا ہمارے ساتھ جو بھی کرو لیکن میثاق معیشت پر کام کرو، میثاق معیشت ہو جائے تو ملک کے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں، یہ بات اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔

دبئی میں آصف زرداری کا آپریشن کامیاب

سابق صدر نے کہا کہ کل یا پرسوں الیکشن ضرور ہوں گے، ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا ، کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا ، ن لیگ کو بھی دھوکا نہیں دوں گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ بنگلا دیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، بنگلادیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈ ان بنگلا دیش کا ٹیگ لگتا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنا ہوں گے، پہلے مقابلے کی سطح نہیں تھی اب ملکوں میں معیشت کی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے، جھل مگسی سندھ کے قریب ہے وہاں کپاس کی کاشت کرانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تجارت کو فروغ دینا ہوگا، آج پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، تجارت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سعودی عرب، ایران کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں، اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا، ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا، کرکٹر کو پارلیمنٹ میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی کرو، اس آدمی کو کوئی اندازہ نہیں تھا کوئی اس نے کام کیا ہو تو پتا ہوتا۔


متعلقہ خبریں