ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے معاہدے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، موڈیز کا انتباہ

مرکزی بینک کے مطابق 16 جون کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 3 ارب 53 کروڑ ڈالرز رہے۔

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالرز ہیں۔

ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی بایر نے پاکستان میں اثاثے فروخت کردیے

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل قرض کی 30 کروڑ ڈالرز کی قسط رواں ہفتے موصول ہوئی، رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں