شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

فائل فوٹو


راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی رنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں۔ شہید ہونے والے 29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عبداللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئیں

علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں