محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب اورآزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے ساتھ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش جبکہ نارووال، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
دیر، مالاکنڈ، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔