وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ لیگی قیادت کا لندن جانے کا امکان


وزیر اعظم شہباز شریف آہندہ ہفتے لندن جائیں گے، وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰقیادت کا بھی لندن جانے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات آئندہ ہفتے منگل کے روزمتوقع ہے۔

میاں نواز شریف سے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورعام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف 22 جون کو نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ نے بل پاس کیا تھا کہ نااہلی پانچ برس سے زیادہ نہیں ہو گی، متعلقہ شخص قومی یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا، اس طرح تاحیات نااہلی کا باب بند کر دیاگیا۔

اس بل کے پاس ہونے کے بعدسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کی راہیں مزید آسان ہو گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں