میٹا نے کئی نئے ٹولز پیش کر دیئے


کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے کئی نئے ٹولز اور تبدیلیاں پیش کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی جانب سے نئے آپشن فیس بک ریلز کی ایڈیٹنگ اور نئے ٹیمپلیٹ کی صورت میں پیش کیے گئے ہیں۔ میٹا نے شارٹ ویڈیوز کی مقبولیت کے باعث ڈیش بورڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

میٹا کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں میں ہیش ٹیگ، ٹاپ ٹرینڈز، مقبول ریلز اور دیگر فیچرز شامل ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ میٹا نے ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے آزمایا ہے۔

میٹا کی جانب سے ریلز میں ٹیکسٹ، آڈیو اور میوزک وغیرہ کو شامل کرنے کے آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے جو سب ایک ہی ایڈیٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوں گے۔ اس سے ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے گی ؟

اس کے علاوہ پروفیشنل اکاؤنٹس رکھنے والوں کو فیس بک پر اپنی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بھی روزانہ کی چیک لسٹ اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس سے مداحوں کی تعداد بڑھانے میں بھی مدد ملے سکے گی۔

ایک اور دلچسپ فیچر، ’کری ایٹرز ٹو فالو‘ جو نیوز فیڈز میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے تحت نئے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس کے تحت پروفیشنل موڈ کری ایٹرز کو فالو بٹن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

میٹا نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں پروفیشنل صارفین کے لیے مزید سہولیات پیش کرے گا۔


متعلقہ خبریں