اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم (prime minister)

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ملک سے ڈالر کی اسمگلنگ تاحال جاری ہے، کمی آئی ہے لیکن رکی نہیں، اسحاق ڈار

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بار مؤخر کروایا، میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی، اس لیے آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نو منتخب صدر میاں شہباز شریف نے کہا مریم نواز باہمت بیٹی ہیں، انہوں نے جب سے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا ہے، دن رات محنت کر رہی ہیں، اتحادی حکومت کو ہم سب مل کر چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ن لیگ میں اب نوجوان لیڈر شپ کی ضرورت ہے، آپ دیکھیں گے جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پاکستان میں سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔

عبرت کا نشان بنا دیں گے، مریم نواز

وزیراعظم نے کہا نواز شریف نے 20، 20 گھنٹے کی بجلی کے اندھیرے ختم کیے، نواز شریف نے جگہ جگہ موٹر ویز بنائے، نواز شریف کی غیر موجودگی میں کارکنوں نے مسلسل محنت کی۔

انہوں نے کہا ہم نے جن حالات میں حکومت سنبھالی یہ پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھی، اتحادی حکومت نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سخت حالات کا مقابلہ کریں گے، شدید مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج بھی سینگ پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

شہباز شریف آئندہ4سال کیلئے مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

میاں شہباز شریف نے کہا نواز شریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، نواز شریف ملک کی قسمت بدلیں گے، یہ میرا ایمان ہے، ہم نے کل آذربائیجان کے ساتھ گیس کا معاہدہ کیا، ہم ان مشکلات سے نکلیں گے اور نواز شریف کی قیادت میں وہی دور آئے گا۔


متعلقہ خبریں