عادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے، نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا


نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال نے کہا ہے کہ عادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے، 9 مئی کو ملک میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

پشاور میں میڈیا میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔ اگر ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق نہیں تو وضاحت کریں۔

فیروز جمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور عادل راجہ ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹس کرتے ہیں۔ غلط ٹویٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ بے بنیاد ٹویٹ کرکے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور دو سابق وزرائے اعلیٰ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام، عادل راجہ لندن میں گرفتار

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے حوالے سے انہوں نے کہا ک فیض حمید اپنے پراجیکٹ سے متعلق بتائیں،ہ وضاحت کریں۔ اگر وہ واقعی فوجی ہیں اور خود کو ریٹائرڈ فوجی سمجھتے ہیں تو انہیں 9 مئی کی تردید کرنی چاہیے۔ گزارش ہے قوم کے سامنے ان واقعات کی مذمت کریں۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ 20 جون کو پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کیلئے چار مہینے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں