میئر کراچی انتخاب کا نتیجہ زور زبردستی سے بدلا گیا، سراج الحق کا الزام

Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی انتخاب کا نتیجہ زورزبردستی سے بدلا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 3لاکھ ووٹ والے کو جتوایا اور 9 لاکھ والے کو ہروا دیا گیا،70کے الیکشن میں 81 ووٹ والوں نے 161 ووٹ کا مینڈیٹ نہیں مانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1977ء میں امیدوار اغوا کر لیے گئے تھے، وہی تاریخ ایک دفعہ پھر دہرائی گئی۔

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

یہ جمہوریت کی تاریخ اور کراچی کے عوام کے لئے سیاہ ترین دن تھا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس بارے میں الیکشن کمیشن اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ شو آف ہینڈز سے انتخاب عمل میں آیا، پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد کو 173 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 160 ووٹ حاصل کئے۔


متعلقہ خبریں