تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں، کمشنر کراچی

exam matric

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کو طوفان سے لاحق خطرات کم ہو گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی میں معطل امتحانات کا سلسلہ شروع کیاجاسکتا ہے،طوفان کے پیش نظر 13 جون کو تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان نے بھارتی ریاست میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 165 اور کیٹی بندر سے125کلومیٹردور ہے، لہریں 100کلومیٹر سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اٹھ رہی ہیں۔

ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے،ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمر کوٹ میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں بارشیں 17جون تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ڈی سی بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی ہے، بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔


متعلقہ خبریں