سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

سندھ: دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاک افغان بارڈر کے قریب گوہری کول کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

سپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا تو سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی، جوابی فائرنگ میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور دہشتگردی کے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی۔

مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں