حیدرآباد، میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد، میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

بلدیاتی انتخابی نتائج: کراچی اور حیدرآباد میں پی پی نے میدان مار لیا

اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

کراچی و حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں وگرنہ احتجاج ہو گا، ایم کیو ایم

حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں