190 ملین پائونڈ معاملہ: خفیہ معاہدے کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے


برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پائونڈ کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔

ہم  انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق وزارت خارجہ نے خفیہ ڈیڈ کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیں۔

نیب تحقیقاتی ٹیم نے وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے برطانوی این سی اے اور بحریہ ٹائون کے درمیان معاہدے کے اصل دستاویزات طلب کررکھے تھے۔

وزارت خارجہ نے یہ دستاویزات برطانوی انٹرنیشل کرپشن یونٹ سے حاصل کیے۔

نیب تحقیقاتی ٹیم نے برطانوی این سی اے سیٹلمنٹ کی خفیہ ڈیڈ حاصل کرلی۔

اس این سی اے سیٹلمنٹ اور ملک ریاض فیملی کی خفیہ ڈیڈ 2019 میں گورنمنٹ ٓاف پاکستان نےدستخط کیے

خفیہ ڈیڈ پردستخط ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبراور انکی لیگل ٹیم رکن نے کیے۔

خفیہ ڈیڈ کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم کے پاس موجود ہے۔

دستاویزات کے مطابق خفیہ ڈیڈ نومبر2019 میں لکھی گئی،معاہدہ کا حصہ تمام بینک اکائونٹس، جائیدادوں کی تفصیلات شامل ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں