آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی


آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پہلی تین پوزیشنز آسٹریلین بیٹرز کے حصے میں آگئیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

39 سال بعد کسی بھی ملک کے تین کھلاڑی پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 1984ء میں ویسٹ انڈیز کے تین بیٹرز رینکنگ کی پہلی تین پوزیشنز پر آئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے بابراعظم سے چوتھی پوزیشن چھین لی، پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کو نمبر ون بنوانے پر بابراعظم کو صلہ مل گیا

باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرا ایشون پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آٖفریدی کی 5ویں پوزیشن ہے۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے، بھارت کے رویندرا جدیجا آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں