بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا دی، 7 افراد ہلاک


پاکستان پہنچنے سے پہلے سمندری طوفان بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  ممبئی میں آنے والے بائپر جوائے کے باعث چار افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے چاروں نوجوان تھے۔

طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں،پی ڈی ایم اے سندھ

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے جنوب میں ممبئی میں پولیس اہلکار نے کہا کہ پیر کی شام جوہو کے ساحل پر چار لڑکے ڈوب گئے۔ اب تک ہمیں دو کی لاشیں ملی ہیں اور باقی دو کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ طوفان بحیرہ عرب میں اونچی لہروں، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ گجرات کے ساحلی علاقوں کو ٹکرایا، درخت اکھڑ گئے اور دیواریں گر گئیں، جبکہ راجکوٹ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

ماہرین موسمیات نے 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ طوفانی ہوا کی رفتار کی پیش گوئی کی ہے جو 150 کلومیٹر (93 میل) فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں