اصغر خان کیس: نواز شریف نے جواب جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: اصغر خان کیس میں نوازشریف نے اپنا جواب جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے جواب جمع کرانے کے لئے بیرسٹر محمد منور دگل  کی خدمات حاصل کر لی ہیں  جو ان کا جواب 12 جون تک جمع کرائیں گے۔

بدھ کے روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت دریافت کیا کہ نوازشریف نوٹس کے باوجود کیوں نہیں آئے، نوازشریف کو ہر صورت شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ شاید وہ احتساب عدالت میں موجود ہوں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کا خود آنا ضروری نہیں، وہ اپنا نمائندہ بھی بھیج سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت خود اس بات کا تعین کرے گی کہ کن افراد کا ٹرائل فوج میں ہونا ہے اور کون سے ملزموں نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونا ہے۔

چیف جسٹس نے مقدمہ کی کارروائی 12 جون تک ملتوی کر دی، اصغر خان عملدرآمد کیس کی آئندہ سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں ہوگی۔


متعلقہ خبریں