حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، عمران خان سے سیاسی راہیں جدا کر لیں


لندن: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی سیاسی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری کاپی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے 2 اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

حسین الٰہی نے یہ اعلان برطانیہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ واپس پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں واپس جا رہا ہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ  ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،  چوہدری شجاعت حسین کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

اگر وہ چاہتے ہیں کہ مجھے نکال دیں تو پاکستان کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی راہیں جدا کرنے والے حسین الٰہی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا فیملی کے ساتھ لندن آیا ہوں، جلد پاکستان واپس جاؤں گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل حسین الٰہی کے والد چوہدری وجاہت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ ق لیگ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

فواد چودھری نے 15 سال کے سیاسی سفر میں چوتھی پارٹی چھوڑ دی

یاد رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں