عازمین حج کے پہلے قافلے کا مدینہ منورہ میں پُرتپاک استقبال


عازمین حج کے پہلے قافلے کا مدینہ منورہ پہنچنے پر پھولوں، ٹافیوں اور سعودی کھجوروں سے استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے یہ خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں حج زائرین کو تحائف اور پھول دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مدینہ ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو میں زائرین کو پانی پلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کچھ حکام زائرین کی خدمت کیلئے ٹافیوں کے ٹوکرے اٹھا رکھے تھے۔

خیال رہے کہ عازمین حج کا پہلا قافلہ اتوار 21 مئی کو سعودی عرب پہنچا۔ اس سال کے حجاج کرام کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو حکام نے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں