سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس، 9 مئی کے واقعات، ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ


آرمی چیف کی زیر صدارت موجودہ حالات کے تناظر میں سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی شرپسندوں کی جانب سے کئے گئے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی۔ عسکری تنصیبات کے نقصانات اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید غم و غصہ ہے۔

9مئی کے واقعات پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج منصوبہ سازوں ،اکسانے والوں اور سہولت کاروں سے مکمل آگاہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا سےمتعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دےدیا

فورم نے گزشتہ چنددنوں کے اندرامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا،قیامِ امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

عسکری تنصیبات کی منصوبے کےتحت توڑ پھوڑ کی گئی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یادگار شہدا اور شہد ا کی تصاویر کو نقصان پہنچایا گیا، ذاتی سیاسی ایجنڈے کے حصول کیلئے اداروں کی بدنامی کے منصوبے پر عملدرآمد کرایا گیا۔

آرمی چیف نے سارے معاملے پر فوجی فارمیشنز کی جانب سے تحمل اور پختہ ردِ عمل کو سراہا ، ایجنڈے کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ آوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا گشت
بیرونی ا سپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈہ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ پروپیگنڈہ کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔

دُشمن قوتوں کے شیطانی پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی، پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔

پاکستان کے عوام ہر مشکل میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

غیر مستحکم سیاسی صورتحال میں قومی سطح پرتمام ا سٹیک ہولڈرز کے اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا ، اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے گا۔

آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

دہشتگردی کے خاتمے ، دفاعِ وطن اور اس قوم پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہد اکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مسلم باغ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں