نیب نے انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا

نیب نے قمر السلام راجہ کو کیوں گرفتار کیا؟ | hmnews.pk

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل ظاہر شاہ کی زیرنگرانی احتساب بیورو اور الیکشن کمیشن کا مشترکہ اسکروٹنی سیل قائم ہونے کے بعد نیب نے انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا۔

الیکشن 2018 سے قبل خصوصی اسکروٹنی سیل چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے جو نیب ہیڈ کوارٹر اور ریجنل بیوروز میں فعال رہے گھا۔

چیرمین نیب نے ہدایت کر رکھی ہے کہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

نیب نے ایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل ناگرا کو اسکروٹنی سیل کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ معلومات میں کہا گیا تھا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے امیدواروں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں