سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا


تہران: سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ چند روز میں کھل جائے گا اور ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، امریکہ

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب پہنچ گیا اور ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایران کا وفد اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی حکام کا یہ پہلا دورہ ہے۔


متعلقہ خبریں